افغانستان کا ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز، دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

27  اگست‬‮  2022

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہوگیا، افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حضرت اللہ زازئی 37 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور  ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved