ہالی وڈ اداکار لوئیڈ اوین نے ٹالکین زبان کی درست ادائیگی کیلئے اردو زبان سے متاثر ہونے کا اعتراف کرلیا۔
اداکار لوئیڈ اوین ’لارڈ آف دی رنگز‘سیریز کے پریکوئیل ’رنگز آف پاور‘ میں ’ایزلدور‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ ’رنگز آف پاور‘میں ٹالکین زبان کے لہجے کی درست ادائیگی کیلئے انہیں اردو زبان سے بھی معاونت ملی ہے۔چند سال قبل بالی وڈ میں انہوں نے ایک فلم کی تھی جس میں بہت سارے سین اردو زبان میں کیے گئے تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اردو میں فلم کرنا ایک بہت فرحت بخش تجربہ تھا اور ’رنگز آف پاور‘ میں انہوں نے اس اردو تجربے سے بہت فائدہ حاصل کیا اور ٹالکین زبان کو بہتر انداز میں ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ’لارڈ آف دی رنگز‘ میں موجود ٹالکین زبان اپنے انوکھے پن کی وجہ سے اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔