خیبر پختون خوا میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 1256 تک پہنچ گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 3 اموات ہوئی ہیں۔
محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 155 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز مردان سے 376 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہری پور میں 134، خیبر میں 289، نوشہرہ میں 158، پشاور میں 103 اور ڈی آئی خان میں 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔