امریکہ نے بیجنگ ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تقریبات میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 6 دسمبر 2021ء پیر کے روز اعلان کیا کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا امریکہ کو کوئی بھی سرکاری عہدیدار شرکت نہیں کرےگا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی حکام کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اولمپک گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے گا، مقابلوں میں شامل امریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس آئندہ برس فروری میں شروع ہوں گے۔