سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں ہونے والی غلطی کو دور کرنے کیلئےعملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایڈٹ بٹن فیچر پہلے ٹوئٹر کے ملازمین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد یہ فیچر عام صارفین کے بجائے صرف کمپنی کے ٹوئٹر بلو صارفین یعنی ماہانہ سبسکرپشن کے حامل سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا فیچر صارفین کو یہ سولت فراہم کرے گا کہ اگر وہ پوسٹس میں ٹائپنگ کی غلطی کر بیٹھیں، یا اضافی ٹیگ لگانا بھول جائیں تو وہ ایڈٹ کی سہولت کی بدولت ان غلطیوں کو درست کرسکیں گے۔
بیان کے مطابق پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اس ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا جاسکے گا، ایڈٹ کی جانے والی ٹوئٹس ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گی جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیس بک کی طرح ٹوئٹر میں بھی ایڈٹ آپشن شامل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔