ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہوگئے۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے اور اگلے دو روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں کل روایتی حریف بھارت سے میچ کھیلے گی۔