ایشیاکپ سپرفور مرحلہ، افغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

3  ستمبر‬‮  2022

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ا فغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کےکپتان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  175 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے  رحمان اللہ گربز نے 84 اور ابراہیم زادران نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ نجیب اللہ زادران 17 اور حضرت اللہ زازئی  13 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شاناکا نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

خیال رہےکہ ایشیا کپ کےگروپ مرحلےکے بعد سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved