ناسا کاانسانوں کو چاند پر بھیجنے کا خلائی مشن دوسری بار بھی ناکام

3  ستمبر‬‮  2022

انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری بار بھی ناکام ہوگیا۔

راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کیا گیا۔ لانچ سے صرف تین گھنٹے پہلے فیصلہ کیا گیا کہ مشن کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔

ناسا عہدیداران کا کہنا ہے کہ اب کئی دنوں تک راکٹ کو بھیجا نہیں جاسکے گا کیونکہ 3 دن تو اسے لانچ پیڈ سے مرکزی عمارت تک لانے میں لگتے ہیں۔

مرکزی عمارت پہنچنے کے بعد ہی تمام تکنیکی خرابیوں کا جائزہ لے کر بحالی کا کام کیا جائے گا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے آپریشن موخر کرنے کا واقعہ رواں ہفتے میں دوسری بار ہوا ہے۔

اس سے قبل پیر کو ناسا نے انسان کو چاند پر بھجوانے کی تیاری کی لیکن آخری مراحل میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے مؤخر کرنا پڑا تھا۔

اس راکٹ سے کنٹرولرز ہائیڈروجن لیکیج کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔ اب ناسا پیر یا منگل کو اس راکٹ کو دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کرے گا، تاہم اس لانچ میں مزید تاخیر کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved