بھارتی کرکٹر مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، انضمام الحق

4  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبو ل کرنے سے متعلق کیے گئے انکشاف کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے ایک کمرہ بنا کر رکھا تھا جہاں ہم روز نماز پڑھا کرتے تھے تو مولانا مغرب کی نماز پڑھا کر تھوڑی دیر کھلاڑیوں سے بات کیا کرتے تھے۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق ’ میں دیکھ رہا تھا کہ کچھ بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان، محمد کیف اور ظہیر خان نماز کی دعوت پر ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے تھے لیکن اس کے علاوہ بھی چند کھلاڑی ایسے تھے جو نماز نہیں پڑھتے تھے اور بیٹھ کر صرف مولانا طارق جمیل کی باتیں سنتے تھے۔

انصمام الحق کا کہنا تھا ایک دن مجھ سے ہربھجن نے کہا کہ’ یہ جو آدمی ہیں نا میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں، اگرچہ ہربھجن کو مولانا طارق جمیل کے بارے میں  زیادہ معلومات نہیں تھیں لیکن ان کا دل کرتا تھا کہ وہ ان کی بات مان لیں تو میں نے بھارتی اسپنر سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے، جس پر ہر بھجن نے کہا کہ تمہیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمھاری زندگی اس طرح کی نہیں ہے۔

سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے مجمع میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  لوگ اسلام کو قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن دین سے دوری ہمارے لوگوں کی وجہ سے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved