گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں سیٹلائیٹ سپورٹ فراہم کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ کے نائب صدر Hiroshi Lockheimer نے بتایا کہ ان کی ٹیم سیٹلائیٹ سپورٹ پر کام کررہی ہے جو اینڈرائیڈ کے نئے ورژن میں ان ایبل کی جائے گی۔
اینڈرائیڈ 13 تو حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں یہ سپورٹ موجود نہیں تو 2023 میں اینڈرائیڈ 14 میں یہ سپورٹ پیش کی جاسکتی ہے
یاد رہے ایپل کی جانب سے آئی فون 14 میں سیٹلائیٹ سپورٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
آینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی جانب سے بھی سیٹلائٹ سپورٹ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان
4
ستمبر 2022