پاک فوج نے ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افواج قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔
Armed Forces congratulate green shirts for an exciting win against India. “You have made us all proud Team Pakistan”COAS.
Pakistan 🇵🇰 Zindabad.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 4, 2022
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔