فواد چوہدری نے پاکستان کی جیت کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کو دے دیا

4  ستمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا کریڈٹ تحریک انصاف کے جلسے کو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر سینئر صحافی وسیم عباسی نے فواد چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کس کی برکت سے ہوئی؟ اس کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ جیت فیصل آباد جلسے کے باعث ہوئی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved