پاکستان کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی، روہت شرما بول پڑے

4  ستمبر‬‮  2022

سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے پاکستانی ٹیم کے بہترین کھیل کی تعریف کی ہے۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روہیت شرما نے بتایا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے، حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم مطمئن تھے۔ روہیت نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہوجائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی۔

اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے روہیت شرما کا کہنا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے، جس کے چیلنج کا آج سامنا ہوا۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔

اسکور سے متعلق سوال کے جواب میں روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ اسکور چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے ہم سے بہتر کھیلا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved