ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا لگا ہے اور اس کا ایک اور کھلاڑی انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دیپک چہار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اویش خان وائرل بخار کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رویندرا جڈیجا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔