پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
ترجمان قومی ٹیم نے شاہنواز دھانی کے آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کی تصدیق کی ہے تاہم ٹریننگ کے بعد کل کے میچ کی دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔