نئی دہلی(این این آئی): انتہا پسند ہندو رہنماء سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے بھارتی شہریت واپس لینے کیلئے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتہا پسند ہندو رہنماء سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست ڈیکلیئر نہ کرنے اور مسلمانوں سے بھارتی شہریت واپس نی لینے کی صورت میں بھارتی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ پھر 2 اکتوبر کے بعد جل سمادھی ہوگی۔
یاد رہے کہ اگست 2019ء میں مودی حکومت نےبھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مصدقہ بھارتی شہریوں کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے 20 لاکھ سے زائد افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دیا تھا، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔