آصف علی اور فرید احمد میں تلخ کلامی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

8  ستمبر‬‮  2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانستان کے بولر فرید احمد پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز ایشیاء کپ کے میچ میں آصف علی اور فرید احمد کے درمیان گرما گرمی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جس کے مطابق میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں آصف علی اور افغان ٹیم کے فاسٹ بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کئے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران دونوں کا باڈی کنٹیکٹ بھی ہوا۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزشارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر  فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved