ایشیا کپ کپ کےفائنل میں بابر اعظم کا کیا ہدف ہے ؟

10  ستمبر‬‮  2022

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2022 کا فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں، ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار  رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے، بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس سے مستقبل کیلئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔

بابر نے کہا کہ فینز بہت سپورٹ کرتےہیں لیکن انہیں ہمیشہ کہتا ہوں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہےکبھی نہیں، فینز  وہی ہوتےہیں جو ہروقت ٹیم کو سپورٹ کریں۔

بابر نے کہا کہ فائنل سے پہلے میچز بہت اچھے ہوئے خاص طور پر افغانستان والا میچ، ہم ایسے توقع نہیں کر رہے تھے، نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جاوید میانداد بھائی کی یاد دلائی، سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہاں دبئی میں موسم ایسا ہے کہ اوس کا کردار بھی ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کپتان ڈاسن شاناکا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، اب تک ایشیا کپ میں میچز بڑے سنسنی خیز رہے ہیں، اب ہم فائنل میچ کے منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved