امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ

10  ستمبر‬‮  2022

امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آنے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق نیویارک کی 4 کاؤنٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کے بعد گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کاؤنٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی  وہ پولیو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ڈیزاسٹر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولیو ویکسین لگانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فارماسسٹ، مڈ وائفز اور ای ایم ایس ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا، جو امریکہ میں ایک دہائی کے بعد رپورٹ ہونے والا پہلا کیس بھی ہے، امریکہ میں  2013ء کے بعد ایک ایسا نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved