ایشیا کپ فائنل پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین میں دکھایا جائے گا

11  ستمبر‬‮  2022

ایشیاکپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

نشرپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگانے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ رکھا ہے۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود کے ہمراہ سیاسی اور شوبز شخصیات بھی بڑی اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوں گی۔

کرکٹ شائقین کے لیے 5 بجے سے اسٹیڈیم کے گیٹ کھول دیئے جائیں گے، بڑی اسکرین کے ساتھ اسٹیڈیم میں پہلے سے موجود دو چھوٹی اسکرین پر بھی میچ دکھانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیاکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved