سری لنکا سے شکست پر چیئرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا، بڑا دعویٰ

11  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ کا قومی ٹیم کی ایشیاء کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 

رمیز راجہ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نےصحافی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب 38 رنز رہ گئے تھے 6 گیندوں پر تب لگا میچ ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب جیت ہار ہوتی ہے، کیچز ڈراپ ہوئے ،اس وجہ سے پوزیشن کمزور ہوئی، بیٹنگ کا ردھم نہیں بنا، ہمارے بیٹرز کو چاہیے  کہ اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلیں،ناک آؤٹ میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا، انہوں نےبڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا  کہ یہی  ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کو پیغام ہے اسی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں، بڑے میچ جیتیں گے، فائنل تک پہنچ گئے بڑی بات ہے، فینز اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں.بڑی مشکل سے یہ ٹیم ملی ہے جسکو ہم مارکیٹ کرسکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved