کیا اچھا ناشتہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

12  ستمبر‬‮  2022

ایسا کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے اور صبح پیٹ بھر کر کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مگر کیا یہ خیال واقعی درست ہے؟ ایک نئی تحقیق میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔

درحقیقت صبح یا دن میں کسی اور وقت بہت زیادہ مقدار میں کھایا جائے، اس سے جسم کی کیلوریز کو جلانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

مگر جو لوگ بھرپور ناشتہ کرتے ہیں انہیں دن کے باقی وقت بھوک کم محسوس ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوسکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی Aberdeen یونیورسٹی کی اس تحقیق کے لیے 16 مردوں اور 14 خواتین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ہر فرد کو 4 ہفتوں تک صبح یا شام کو ایک وقت زیادہ مقدار میں غذا استعمال کرائی گئی جبکہ باقی وقت کیلوریز کی مقدار محدود رکھی گئی۔

4 ہفتوں کے بعد ایک ہفتے کے لیے دن بھر میں متوازن مقدار میں غذا کا استعمال کرایا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ توانائی کے لیے کیلوریز جلانے اور جسمانی وزن میں کمی کی شرح صبح یا شام میں زیادہ مقدار میں غذا کھانے والوں میں ایک جیسی تھی۔

4 ہفتوں کے دوران ان افراد کے جسمانی وزن میں اوسطاً 3 کلوگرام کی کمی آئی۔

مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اچھا ناشتہ کرنے والے افراد کو دن بھر پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو حقیقی دنیا میں جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اب محققین تحقیق کو مزید آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ غذا کا وقت کس طرح میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل میں شائع ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved