پاکستان میں کرکٹ کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
پی سی بی نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی نے نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔
ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے دو الزامات لگائے گئے ہیں۔چودہ روز کے اندر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔، آصف آفریدی کیس کا فیصلہ ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔