ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

8  دسمبر‬‮  2021

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما ٹی ٹونٹی کے ساتھ ون ٹیم کے بھی کپتان ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کا عہدہ نہیں چھوڑا تھا، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے۔

 

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی ہی بھارتی ٹیم کے کپتان ہوں گے، اور روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved