پاکستان میں خواتین کی نصف تعداد کے پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ۔
پاکستان میں آج بھی خواتین کی نصف تعداد کی پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ موجود نہیں ہے۔ ملک میں 35 فیصد خواتین کے پاس خاندانی ناپسندیدگی کی وجہ سے موبائل فون نہیں ہے۔
ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 20 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون نہ ہونے کی وجہ غربت ہے ۔ جبکہ صرف 21 فیصد خواتین کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 51 فیصد خواتین موبائل ڈیوائسز کا انتخاب مرضی سے کرتی ہیں۔ لیکن موبائل فون رکھنے والی خواتین کی اکثریت کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ہے ۔