وکی کوشال اور کترینہ کیف اپنی شادی کی خبروں کی تردید کیوں کرتے رہے ہیں، بھارتی میڈیا اس کی وجوہات منظر عام پر لے آیا ہے۔
بالی وڈ میں ہونے والی شادیوں اور خفیہ تعلقات کو ہمیشہ سے ہی مخفی رکھا جاتا ہے، لیکن وکی کوشال اور کترینہ کیف میڈیا پر چلنے والی اپنی شادی کی خبروں کی تردید کیوں کرتے رہے، یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی، اس کی انوکھی وجوہات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طویل خاموشی اور احتیاط برتنے کے بعد اس کا کھوج لگا لیا گیا کہ وکی اور کوشال نے اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ روپے میں فروخت کر رکھے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو فروخت کئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری اور احتیاط برتی ہوئی تھی، یہاں تک کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر 2021ءکو ہوگی، جس میں بالی وڈ کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔