پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

8  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نے ڈھاکہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آج بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری اننگز کی ابتدا میں بنگلہ دیش کے چار بلے باز 25 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ جن کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 98 رنز تک پہنچایا۔ اس کے بعد پر لٹن داس 45 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کو شکست سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی اور محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز کی اہم شراکت قائم کی،  لیکن اس کے بعد مشفیق الرحیم کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی اور وہ 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مہدی حسن نے شکیب الحسن کے ساتھ مل کر 51 رنز کی شراکت داری کی، لیکن پھر وہ 14 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔شکیب الحسن بھی 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ساجد خان کا شکار بنے۔

ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے محض 6  اوورز میں بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں آؤٹ کیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved