ہریانہ ہائیکورٹ نے دلیر مہندی کی سزا کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار دلیر مہندی جو اس سال کے اوائل میں دو سال قید کی سزا ملنے پر جولائی سے جیل میں تھے انہیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج ریلیف دیتے ہوئے ان کی سزا کے خلاف اسٹے آرڈر (حکم امتناع) جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ دلیر مہندی کے خلاف 2003ء میں انسانی اسمگلنگ (ہیومن ٹریفکنگ) کیس کا اندراج ہوا اور دہلی میں ان کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا، جس پر پٹیالہ کی عدالت نے انہیں دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔
انہیں اس سے قبل 2018ء میں قید کی سزا اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔ جس پر انہوں نے اس فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج پٹیالہ کی عدالت میں اپیل کی لیکن عدالت نے اسے جولائی میں مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا تھا۔
جس پر دلیر مہندی کے وکلا نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور اب پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے ان کی اپیل پر پٹیالہ کی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔