انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریر مس کرنے کا امکان ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکارہیں،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں قیادت کریں گے، لاہور کے میچز میں بھی ان کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ انجری ہونے کا خدشہ ہے۔