ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی بیماریاں سامنے آنے اور پھیلنے والی ہیں، جو کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹرازینیکا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ مستقبل میں سامنے آنے والی اور پھیلنے والی بیماریاں کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کی تباہیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے، اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اگلے وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ آئندہ وباکا حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو کہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہو گا، اور اس کے بہت امکانات ہیں کہ اس کا پھیلاؤ بھی کورونا سےتیز ہو گا۔
اومیکرون سے متعلق ماہرین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ اس میں ایسی پروٹین موجود ہیں جو وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں اضافہ کرتی ہیں۔