فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟ عاقب جاوید نے سوال اٹھادیا

16  ستمبر‬‮  2022

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کے ان فٹ ہونے پر سوالات اٹھا دیے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ  فخر زمان کی انجری ایک معمہ ہے، سمجھ نہیں آیا وہ کیسے ان فٹ ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ فائنل کے بعد کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا، فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے، لیکن کام کرنے کا طریقہ کار غیر ذمہ دارانہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved