ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریا کو پاکستان کیخلاف دو – صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
کلے کورٹ پر دونوں سنگلز میں آسٹریا کے پلیئرز کامیاب ٹھہرے۔ پاکستان کے محمد شعیب کو جیوریج راڈیوناؤ نے چھ – تین، چھ – ایک سے شکست دی۔
مذمل مرتضیٰ کو فلپ مائزولچ نے چھ – ایک اور سات – چھ سے ہرایا۔
ورلڈ گروپ کی ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز اور ریورس سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔