پانچ سے 11 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

18  ستمبر‬‮  2022

حکومت پاکستان کی جانب سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے والدین سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو 19 ستمبر سے شروع ہونے والی کورونا سے بچاؤ مہم میں کورونا کی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں 19 ستمبر سے شروع ہونی والی کورونا سے بچاؤ مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس مہم کے دوران 5 سے 11 سال تک کی عمر کے 9 لاکھ 36 ہزار بچوں اور بچیوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جائے گی، اس سلسلے میں 1400 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 90 مثبت کیسز سامنے آئے جس میں 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved