نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے پہلے مشتبہ کیس میں اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ابھی تک متاثرہ خاتون کے نمونے کی مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ادارے نے اپیل کی اومی کرون کے عالمی سطح پر پھیلاؤکے پیش نظر عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 350 مثبت آئے، اور کورونا کے باعث 10 اموات ہوئیں، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد رہی۔
Statistics 9 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,697
Positive Cases: 350
Positivity %: 0.74%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 771— NCOC (@OfficialNcoc) December 9, 2021