ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی۔ کھلاڑیوں کی شرٹس پر آسمانی بجلی کی علامت واضح ہے۔آسمانی بجلی تیز چمک، برق رفتاری اور مخالف کے لئے ہیبت کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کی کٹ میں سبز اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل کٹ کی رونمائی آج کی جائے گی۔