ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلیے پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں خصوصی شرٹ پہنے گی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں سیلاب زدگان سے بہت ہمدردی ہے، متاثرین مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے، مصیبت کے وقت میں دنیا بھر میں موجود پاکستانی بھی بھائیوں کی مدد کیلیے سامنے آتے ہیں،میری درخواست ہے کہ لوگ میچ دیکھنے آئیں،سیلاب زدگان کیلیے فنڈز جمع اور اپنی ٹیم کو سپورٹ بھی کریں۔
کپتان بابر اعظم گزشتہ روز وہی شرٹ پہنے میڈیا کانفرنس کیلیے آئے، شرٹ نمبر پر بہتا پانی سیلابی ریلے کا عکاس ہے۔