18 سالہ ہیکر کی انوکھی حرکت، تفریح کیلئے اوبر کو ہیک کرلیا

20  ستمبر‬‮  2022

دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کو 18 سالہ ہیکر نے  تفریحِ طبع کیلئے ہیک کرلیا ۔ 

18 سالہ ہیکر نے اوبر کے ایک ملازم سے ایڈمن پاسورڈ حاصل کرکے کمپنی کا سسٹم ہیک کرلیا۔ اوبر کی طرف سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ وہ ایک سائبر سیکیورٹی کے حادثے سے نمٹ رہے ہیں۔ اوبر کے ملازمین کی طرف سے مبینہ طور پر لیک کیے گئے سکرین شاٹس سے پتا چلتا ہے کہ ہیکر نے کمپنی کے سارے انفراسٹرکچر پر قابو پا کر ایڈمن پاور کے ذریعے کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی، اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ ہیکر نہ صرف اوبر کے ڈرائیورز بلکہ گاہکوں کا ڈیٹا بھی دیکھ سکتا ہے۔

اگرچہ ایک ہزار سے زائد شہروں میں اوبر کی سروسز اب بھی چل رہی ہیں لیکن حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ ممکنہ طور پر کمپنی کو اپنا سسٹم نئے سرے سے تیار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہیکر نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تفریحِ طبع کیلئے اوبر کو ہیک کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ کمپنی کا سورس کوڈ بھی لیک کردے۔

سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر سام کری کا کہنا ہے کہ  یہ ایک بہت بڑا کمپرومائز ہے، بظاہر ایک بچہ اوبر کے سسٹم میں گھس گیا ہے، اس کو پتا ہی نہیں ہے کہ اس نے ڈیٹا کےساتھ کیا کرنا ہے تو وہ اس لمحے کا لطف اٹھا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved