کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی آج راجستھان کے سکس سینز ریزورٹ میں ہوئی، جس میں صرف خاص مہمانوں کو پیشگی شرائط پر مدعو کیا گیا تھا۔
شادی کے بعد کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے دلوں میں ہر اس چیز کیلئے صرف پیار اور شکر گزاری ہے جو ہمیں اس لمحے تک پہنچانے کا ذریعہ بنی، ان کا کہنا تھا کہ نئے سفر کی شروعات پر ہم آپ سب کی دعاؤں اور محبت کے طلبگار ہیں۔
اپنی پوسٹ میں کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ان کے شوہر وکی کوشال نے بھی انسٹا گرام پر انہی تصاویر کے ساتھ یہی پیغام جاری کیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی، جس کیلئے ہوٹل انتظامیہ کو مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کرنے کو پابند کیا گیا تھا، اور شادی میں شرکت کیلئے نو موبائل فون پالیسی لاگو کی گئی تھی، جبکہ مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا گیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ وکی اور کوشال نے اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ روپے میں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو فروخت کر رکھے تھے۔