بھارت کے معروف کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے

21  ستمبر‬‮  2022

معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار راجو شری واستو 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ انہیں جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد اور چکرا کر گرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں فوری طور پر سی پی آر دیا گیا تھا اور پھر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی، بعد ازاں انہیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ان کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ راجو شری واستو آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن وہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہی ہیں۔

راجو شری واستو نے 1980ء کی دہائی میں ہندی فلموں میں بطور اداکار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

انہوں نے 2005ء میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں حصہ لینے کے بعد شہرت حاصل کی جوکہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کیلئے ایک ریئلٹی شو تھا۔

انہوں نے میں نے پیار کیا، بازی گر، بمبئی ٹو گوا اور آمدنی اٹھنی، خرچہ روپیہ جیسی مشہور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ راجو شری واستو کو اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کی ممکری (نقل اتارنے) پر بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سمیت سیاسی و سماجی حلقوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

آنجہانی فنکار نے پسماندگان میں اہلیہ اور 2 بچے چھوڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved