انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔
اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ نے ایک بار پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی،اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں۔