قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں باببر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
Seventh 💯 stand between Babar and Rizwan 👏👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/MPZ8gwHv2O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022
محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ اسکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جورڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔
رضوان اور بابر کی جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔