ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے خواہش مند افرادکیلئے ہدایات جاری کر دیں

29  ستمبر‬‮  2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں  توسیع کیلئے ایف بی آر کے متعلقہ ریجنل دفاتر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا آن لائن درخواست بھی دی جاسکتی ہے جب کہ ریجنل دفاتر کو ٹیکس درخواستیں وصول کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔توسیع کے خواہش مند درخواست گزار اپنا نیشنل ٹیکس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر فراہم کریں، علاقائی دفاتر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ توسیع کیلئے فراخدلی سے فیصلے کئے جائیں۔

ان ہدایات کے ساتھ ایف بی آر نے اپنے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مجموعی طور پر توسیع نہیں کی جا رہی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved