اداکارہ وینا ملک نے دوسری شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسری شادی کسی مذہبی شخص سے کریں گی۔
نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ دوسری شادی کسی مذہبی شخص سے کریں گی، کیونکہ ان کے اندر خوف خدا ہوتا ہے۔
وینا ملک نے اپنے متعلق حلالہ کئے بغیر سابق شوہر کے ساتھ رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مفتی نعیم کے کہنے پر سابق شوہر کو 3 ماہ کا ٹائم دیا تھا، تاکہ انہیں ذمہ دار انسان بننے کا وقت دیا جاسکے، لیکن اس کے باوجود ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس کی وجہ سے میں نے خلع لے لیا۔
View this post on Instagram
وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خدا نے ان کیلئے کوئی دوسرا ساتھی بنایا ہوا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہ کبھی کوئی مذہبی آدمی ان کی زندگی میں ضرور آئے گا، جس سے وہ شادی کریں گی۔
یاد رہے کہ وینا ملک کی اسد خٹک کے ساتھ شادی 2013ء میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے یہ رشتہ 2017ء میں طلاق پر ختم ہوگیا، وینا ملک کے پہلی شادی میں 2 بچے ہیں۔