جھوٹے نکاح کا کیس، اداکارہ میرا عدالت میں رو پڑیں

29  ستمبر‬‮  2021

لاہور کی سیشن عدالت میں جھوٹے نکاح کے کیس  میں میرا نے عدالت کو بتایا کہ ایک فلم کے نکاح کے سین کو عتیق الرحمان نے  اصل ویڈیو کے طور پر پیش کیا ہے ، میں نے کوئی نکاح نہیں کیا، اپنے حق میں بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا رو پڑیں اور چیختے ہوئے کہا کہ جب میری شادی نہیں ہوئی تو کیوں زبردستی کی جا رہی ہے۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری جھوٹ کا کام ہے، شوٹنگ میں جھوٹ بولا جا رہا ہوتا ہے۔

اداکارہ کے بیان کے بعد عدالت نے کیس کے دوسرے فریق عتیق الرحمان کو 5 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے 2009ء میں جھوٹے نکاح کا کیس فیملی کورٹ میں دائر کیا تھا۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ شخص 10 سال سے عدالت میں جھوٹ بو ل رہا ہے، اس کیس کی وجہ سے فم انڈسٹری کو اربوں کا نقصان ہو چکا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے اپنے فنڈز روک لئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved