پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ٹیم کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حیدر علی رات میں اسپتال میں رہیں گے، جہاں ان کا چیک اپ ہو گا۔
ذرائع ک مطابق پاکستانی اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا۔