ترجمان طالبان سہیل شاہین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں ہے، حکومت کے تمام انتظامات اور تمام اختیارات امارت اسلامی کے پاس ہیں، جو کہ افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے۔
The Kabul Administration exists no more and has no components of a government while IEA, having all components of a government, is the only and real representative of the people of Afghanistan.
— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) September 30, 2021
یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوئٹرز لینڈ سے اشرف غنی حکومت کا عملہ برطرف کئے جانے کے بعد عملے کے عہدیداروں نے یہ بیان دیا کہ وہی عوام کے اصل نمائندے ہیں، اشرف غنی کی حکومت ہی آئینی حکومت ہے جوووٹ لے کر آئی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق ان عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کوئی بھی حکومت ان کی جگہ نہیں لے سکتی۔