میریا ربّا نیڑے ہو کے بول :معروف کمپیئرطارق عزیزانتقال کرگئے

16  جون‬‮  2021

نیلام گھرسے انہوں نے بہت شہرت حاصل کی معروف کمپیئرواداکارطارق عزیز82سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔انہوں نے ریڈیوپاکستان سے کیریئرکاآغازکیا۔وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکرتھے۔وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔انہوں نے مشہورپروگرام نیلام گھرسے بہت شہرت حاصل کی۔وہ کئی فلمیں بھی کرچکے ہیں۔انہیں تمغہ حسن کارکردگی بھی مل چکاہے۔وہ شوگرکے مرض میں مبتلاتھے۔انہیں دل کاعارضہ بھی لاحق تھا۔وہ حرکت قلب بندہونے سے چل بسے۔ فیس بُک کی دیواریں الوداعی پیغامات سے بھرتی جا رہی ہیں ، چراغ بجھتے چلے جاتے ہیں سلسلہ وار۔۔۔یہ کیسا اداس اور دکھ بھرا زمانہ ہے۔۔۔۔ ایک بڑا فنکار رخصت ہوا۔۔۔آہ طارق عزیز۔۔۔۔۔ الللہ پاک مغفرت فرمائے۔ آمین طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو برطانوی ہندوستان میں تحصیل شاہ کوٹ ڈسٹرک جالندھر کے انڈیا کے آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انکے والد میاں عبدالعزیز آرائیں 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔

اس کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ تاہم 1975 میں شروع کئے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا، اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز کا نام دے دیا گیا۔ طارق عزیز ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں اداکاری بھی کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967‎ تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں ، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں۔ انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 1997 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ طارق عزیز شاعر بھی تھے ان کی پنجابی شاعری سے کچھ اقتباس ربِّ کریم ایسے اسم سکھا دے سانوں ہرے بھرے ہو جائیے گہرے علم عطا کر سانوں بہت کھرے ہو جائیے رَبِّ اَرِنی اَج دی رات میں کلّا وَاں کوئی نئیں میرے کول اَج دی رات تے میریا ربّا نیڑے ہو کے بول سچّا شرک دُور پرے اَسمان تے رَب سچّے دا ناں ہیٹھاں ایس جہان وِچ بس اِک ماں اِی ماں بلوچا وے۔ ۔ ۔ جے کوئی میرے جیہا ملے تاں اوس نال پیار ودھاویں ناں اوس دے درد ونڈھاویں ناں اوس نوں اِنج تڑفاویں ناں اوّل میرے جیہے کسے نال پیار دی پینگ ودھاندے نئیں جے تقدیریں اکھ لڑ جاوے فیر او اکھ چروندے نئیں ساری حیاتی اوس بندے نوں اپنے دلوں بھلاؤندے نئی

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved