مخالفین جادو کر رہے ہیں،امن کی سفیرہوں:اداکارہ میرا

16  جون‬‮  2021

رقص سیکھنا شروع کر دیا، نئے شاگردوں کوبھی تعلیم دے رہی ہوں،انٹرویو معروف اداکار ہ میرا نے کہا ہے کہ میرے پیرومرشدنے بتایاہے کہ ان کے بعض مخالفین ان پر جادو کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ ایک تھیٹر پروگرام کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد اب وہ خوف کے مارے گھر سے نہیں نکل رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے گھر میں وہ مقید نہیں رہ سکتیں اس لئے انہوں نے رقص سیکھنا شروع کر دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ بعض نئے شاگردوں کو رقص کی تعلیم خود بھی دے رہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ امن کی سفیر ہیں لیکن بعض لوگ ان کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved