ہنڈا نے نیا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کروادیا

4  اکتوبر‬‮  2022

ہونڈا  نے 2023 میں سنگل چارج میں  130 کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک اسکوٹر  لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی نے ہونڈا نے حال ہی میں دنیا بھر میں الیکٹرک بائیک کی ایک وسیع لائن اپ متعارف کرانے کے اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔الیکٹرک اسکوٹر ابتدائی طور پر ایشیاء کی سب سے بڑی دو پہیوں والی سواری کی مارکیٹوں میں سے ایک بھارت میں پیش کی جائے گی۔

ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا ( ایچ ایم ایس آئی) دو پہیوں والی الیکٹرک وہیکل کی تین کیٹیگریز میں کام کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی بھارت میں الیکٹرک بائیک (ای بی) اور الیکٹرک موپیڈ (ای ایم) کیٹیگریز متعارف کرائے گی۔

ایچ ایم ایس آئی  اپنی نئی الیکٹرک ٹو ویلر اپریل 2023 میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے  تاہم  فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ کون سی بائیک مارکیٹ میں پہلے  پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہونڈا 2025 تک 10 یا اس سے زائد نئی الیکٹرک موٹرسائیکلیں لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 کمپنی نے یہ اعلان گزشتہ ماہ اپنے موٹر سائیکل بزنس پلان کے حوالے سے بریفنگ سیشن کے دوران کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved