مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

4  اکتوبر‬‮  2022

حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد کسانوں نے اسلام ٓباد میں 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مطالبات پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، تمام مسائل کو اچھے انداز میں حل کریں گے۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئندہ 10 دن میں کسان پیکج کا اعلان کریں گے، کسان پیکج سے زراعت اور ملک کو فائد ہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےفیول ایڈجسٹمںٹ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دوسرے دھرنے سے بھی نمٹنے کی پوری تیاری ہے، فتنہ خان آنےوالابنے،ان کی پوری خاطرمدارت ہوگی، قوانین کے مطابق فورسز کو کال دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved